10 جون 2013 - 19:30
شامی فوجی کاروائي میں درجنوں دہشتگرد ہلاک، اسلحہ تباہ

شام کي فوج نے ملک کے مختلف علاقوں ميں مغرب کے حمايت يافتہ دہشتگردوں کو منگل کو بھي زبردست نقصان پہنچايا اور متعدد علاقے دہشتگردوں سے آزاد کراکے اپنے کنٹرول ميں لے لئے ہيں۔

ابنا: مغرب کے حمايت يافتہ دہشتگردوں نے حلب سے تيس کلوميٹر کے فاصلے پر واقع فضائيہ کے منغ نامي  اڈے پر حملہ کيا جس کو فوج نے ناکام بناديا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق فوج کي جوابي  کاروائي ميں بہت سے دہشتگرد ہلاک اور زخمي ہوگئے جس کے  بعد بقيہ دہشتگردوں نے پسپائي اختيار کي۔
شام کي فوجي نے شہر حلب کے مرکزي علاقے ميں ہيلي کاپٹروں کے ذريعے اپنے فوجي اتارے جنہوں نے دہشتگردوں کو بھاري نقصان پہنچايا اور شہر کے کئي علاقوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کراليا۔
ہمارے نمائندے کے مطابق شام کے فوجيوں نے صوبہ حلب ميں بابيص ، کفر حمرا، نبل اور الزہرا نامي علاقوں کو دہشتگردوں سے  آزاد کراليا ہے - شام کي فوج نے اسي طرح کفر حمرا اور عدنان نامي شہروں کے درميان واقع " ظہرہ کيليکيا" نامي  اسٹريٹيجک اہميت کي حامل پہاڑي پر بھي مکمل کنٹرول حاصل کرليا ہے ۔
اسي طرح دمشق کے مضافات ميں واقع شہر المعظميہ ميں   دہشتگردوں کے داخل ہونے کي ايک کوشش کو فوج نے ناکام بناديا ہے - دہشتگردوں کا ايک دستہ داريا سيکٹر سے اس شہر ميں داخل ہونا چاہتا تھا ليکن اس کو شامي فوجيوں سے بھاي نقصان اٹھانے کے بعد راہ فرار اختيار کرني پڑي۔
ايک اور رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ شامي فوج کو خان الشيخ نامي علاقے کے مضافات کے کھيتوں ميں بھاري مشين گن کي دس ہزار گولياں اور کئي ٹينک شکن راکٹ ملے ہيں  - اس رپورٹ کے مطابق شام کے فوجيوں نے شہر حماہ کے مشرق ميں واقع ديہي علاقوں کو بھي دہشتگردوں سے آزاد کراکے اپنے کنٹرول ميں لے ليا ہے۔
.....
/169